لوئر دیر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیرلوئر کاشف احسان کے زیرِ نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرریاض احمد،نے فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ ناصافہ اور تالاش بازار میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف جنرل و سپر سٹورز،بیکرز، فروٹ اور سبزی فروشانوں کے دکانوں کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامہ کی عدم دستیابی اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر 02 دکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانہ میں فوڈ ایکٹ کے تحت (ایف۔آئی۔آر) درج کیے گئے۔