وانا (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا جنوبی وزیرستان لوئر نے نوشہرہ اکبرپورہ میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق روزنامہ آج کے سب ایڈیٹر حسن زیب کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دو ماہ میں خیبرپختونخوا میں صحافی کے قتل کا یہ تیسرا المناک واقعہ رونما ہوچکا ہیجو نہایت افسوس ناک امر ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صدر مجیب الرحمان وزیر نے کہا کہ ریاست کی سب سے اولین زمہ داری ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا ہے، صحافت ملک کے اہم ستونوں میں چوتھا ستون ہے، ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صدر نے کہا کہ صحافیوں کو تحفظ دینا ریاست کی زمہ داری ہے لیکن ریاست قبائلی علاقوں میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ قبائلی خطہ ملک کا وہ بدقسمت علاقہ ہے جہاں ابتک 18 سے زاہد صحافی ٹارگٹ کلینگ کا شکار ہوچکے ہیں لیکن حکومت آج تک کوئی ایک ملزم گرفتار نہ کرسکی۔ انہوں نے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور اور آئی جی خیبرپختونخوا اس افسوناک واقعہ کی فوری طور پر نوٹس لیں اور مقتول صحافی حسن زیب کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آخر میں حسن زیب کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے