کراچی (نمائندہ مانند )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان رورل ہیلتھ سنٹر پر دہشتگردوں کے حملے میں 5 شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے 2 جوانوں کے شہید ہونے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی درجات بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے. گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بیگناہ شہریوں، خواتین و بچوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں.