ابٹآباد(نمائندہ مانند )کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام اور ڈی ائی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے 9محرم الحرام کے موقع ضلع ہری پور کا دورہ کیا۔انھوں نے 09 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ہری پورخان محمد اورڈی پی او ہری پورسلیمان ظفر نے جلوس کے روٹس اور سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔کمشنر ہزارہ اور ڈی ائی جی ہزارہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدام کو سراہا.دورے کے موقع پر انھوں نے امن کمیٹی ممبران،اہل تشیع اکابرین،آل ٹریڈ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات کی اور سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔بریفنگ میں کمشنر ہزارہ اور ڈی آئی جی ہزارہ کو ہری پور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے حوالے سے آگا ہ کر تے ہوئے بتایا گیا کہ جلوس کے راستوں کو بم ڈسپوزل یونٹ سے کلئیر کروایا گیا ہے۔جلوس کے اطراف میں اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں۔جلوس کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے کے ساتھ ساتھ ڈرون کیمروں کی مدد لی گئی ہے۔400 سے قریب پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔پولیس،ایف سی،سی ٹی ڈی،سپیشل برانچ ریسکیو 1122،ہسپتال کا عملہ اور ٹی ایم کے افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔