پشاور(نمائندہ مانند )ڈی آئی خان میں کڑی شاموزئی رورل ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی جوان اور 5 شہری شہید ہوگئے، جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے حملہ 15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ میں 5 بے گناہ شہری شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 2 بچے اور ایک چوکیدار شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے لیے ارد گرد موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بہادر جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیرئس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے