پشاور(نمائندہ مانند) ڈی آئی خان میں کڑی شاموزئی رورل ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی جوان اور 5 شہری شہید ہوگئے، جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے حملہ 15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ میں 5 بے گناہ شہری شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 2 بچے اور ایک چوکیدار شامل ہے۔