کوہاٹ(نمائندہ مانند)کوہاٹ میں یوم عاشورہ خیر و عافیت کے ساتھ گزر گیا۔کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا۔ضلع کوہاٹ میں یوم عاشورہ کے ماتمی جلوس قومی امام بارگاہ سید حبیب، امام بارگاہ میلاد چوک اور امام بارگاہ حسینیہ بنوں بازار سے برآمد ہو کر تینوں عزاداری جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے غازی حلیم کے مزار پر اختتام پذیر ہو گئے۔عزاداروں نے سینہ کوبی، زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو عقیدت پیش کیا۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمد عابد خان وزیر، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ شیر اکبر خان، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمرخان اور دیگر افسران محرم الحرام کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کی مسلسل نگرانی کرتے رہے۔انہوں نے قائم کمانڈ سے اندرون شہر، مضافات اور جلوس کے روٹس پر نصب CCTV کیمروں کے ذریعے سے امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں کو مانیٹر کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ کوہاٹ سٹی کے علاوہ شیرکوٹ کے جلوسوں کی بھی نگرانی کی۔انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے اور اپنی ڈیوٹیاں بطریق احسن سرانجام دینے کی ہدایات دیں۔ جلوس کی گزر گاہوں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ 15 کمانڈ پوسٹ میں ضلعی انتظامیہ، کوہاٹ پولیس، پاک فوج اور دیگر محکموں کے افسران نے 24/7 ڈیوٹی سر انجام دی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کوہاٹ شہر کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کی گئی۔ انتظامیہ، پولیس اور پاک آرمی کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور عزاداروں کیلئے جگہ جگہ سبیلوں کا انتظام کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے