پبی (مانند نیوز )ملک حسن زیب شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پبی پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ۔ ان کی ایف ائی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے دفعہ 7ATA کا اضافہ کیا جائے. تھانہ اکبر پورہ کے ایس ایچ او نیاز محمد خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او کو فورا معطل کیا جائے۔ اکبرپورہ کے بھرے بازار میں ملک حسن زیب شہید کے سفاکانہ قتل پولیس کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے تفصیلات کے مطابق پبی پریس کلب کے زیر اہتمام پبی پریس کلب کے سامنے ملک حسن زیب شہید کے قتل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔جس میں تحصیل پبی کے چیئرمین غیور خٹک، پبی پریس کلب کے صدر محمد الیاس، انجمن تاجران پبی بازار کے صدر حاجی اورنگزیب، پبی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عباس خان،خیر الابرار، محمد شعیب، تحسین الابرار، پاکستان تحریک انصاف کے پیر اعجاز،ویلج کونسل ترخہ کے چیئرمین تیمور کمال نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیامحمد الیاس نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک حسن زیب شہید کو شہداءپیکج دیا جائے۔ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اگر 7 دن کے اندر اندر قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو پبی جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے احتجاجی بند کیا جائے گا۔ اکبر پورہ پولیس کو پولیس موبائل،ریڈر سکواڈ اور نفری کی کمی کو فورا دور کیا جائے۔ صحافیوں کو پروٹیکشن بل کے تحت تحفظ فراہم کیا جائے