پشاور(مانند نیوز )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یوم عاشور 10 محرم کے دن خان رازق پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور محرم الحرام یوم عاشور کے حوالے سے ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے لئے قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا جائزہ لیا. سی سی پی او قاسم علی خان نے گورنر کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے سیکورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ گورنر نے محرم الحرام کے ایام میں فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی تھریٹس کے باوجود محرم میں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تعریف کے مستحق ہیں۔#