کوہاٹ (مانند نیوز )ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پورے کوہاٹ ڈویژن بشمول کوہاٹ، اورکزئی، کرم اور ہنگو اضلاع میں 10 محرم الحرام کے ماتمی جلوس پرامن طور پر خیر و عافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے اور حکومت باالخصوص متعلقہ اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کے بروقت اور فل پروف سیکیورٹی کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔پورے محرم الحرام کے دوران کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمد عابد خان وزیر اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز پوری طرح مستعد رہے اور روزانہ کی بنیاد پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کی مانیٹرنگ کرتے رہے اور امن کمیٹیوں کے ممبران سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے۔سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ گرمی کی شدت کے پیش نظر عزاداروں کیلئے جگہ جگہ سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنرز سمیت پولیس، پاک فوج اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے افسران، جوانوں اور اہلکاروں کو محرم الحرام کے دوران مثالی کام سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح اہم موقعوں اور مذہبی تہواروں پر قومی جذبے اور ولولے سے اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے