اسلام آباد (مانند نیوز )جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔اس حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بیان میں کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی ہے، ایڈہاک جج کی تعیناتی آئینی ہے، ایڈہاک جج کے معاملے پر ہونے والی تنقید بلاجواز ہے۔جسٹس(ر)مقبول باقر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کےفیصلے کی تائید کرتا ہوں، سپریم کورٹ میں مقدمات کا بیک لاگ نمٹانے کیلیے ایڈہاک ججز کی تعیناتی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس رٹائرڈ مشیر عالم بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرچکے ہيں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے