اسلام آباد (مانند نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کے خاتمے کا کاؤنٹ ڈاون ہو گا، حکومت کے پاس آپشن ختم ہو گئے، بوکھلاہٹ میں ایسی باتیں کی جا رہی ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایڈہاک ازم کے لیے 4 ججز کو تین سال کے لیے لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کو لگانا بدنیتی پر مبنی فیصلہ ہے، اقدام مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، عمر ایوب اب تحریک انصاف کی اپنی بھی پارلیمانی حیثیت بحال ہوگئی، حامد رضا پابندی اور مخصوص نشستوں سے متعلق آئندہ حکمت عملی، قائدین نے سر جوڑ لیے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مِن و عَن عمل کرانا چیف جسٹس کی ذمے داری ہے، تحفظات تحریری طور پر سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیج رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 37 ایم این ایز کے حلف نامے الیکشن کمیشن کو بھیج رہے ہیں، پی ٹی آئی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 56 ہزار کیسز زیر التوا ہیں، 3 اور 4 ججز لگانے سے یہ کیسز ختم نہیں ہوں گے، مقصد یہ ہے کہ اپنے ہم خیال ججز کو اپنے ساتھ لگایا جائے۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سیاسی ورکرز اور وکلاء برادری اس کو مسترد کرتی ہے، ایڈہاک ججز کے حوالے سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے گزارش ہے یہ ججز ہمارے کیسز نہ سنیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے