لاہور(مانند نیوز ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عاشورہ کے انتظامات اور سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے صوبائی وزرا، کیبنٹ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر کو سراہا, وزیراعلی نے عاشورہ کے شاندار سکیورٹی انتظامات پر آئی جی اور پوری پولیس ٹیم کی تعریف کی جبکہ عمدہ انتظامات پر چیف سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی.انہوں نے پنجاب میں پہلی بار حکومت کی طرف سے عزاداروں کے لئے نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کرنے پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو بھی شاباش دی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتظامیہ، پولیس اور دیگر تمام اداروں نے ٹیم کی مانند یکجا ہو کر کام کیا۔عاشورہ پر ڈویژن اور اضلاع میں سکیورٹی مانیٹرنگ کرنے والے وزرا قابل تحسین ہیں، اپنی ٹیم پر فخر ہے، سب نے مل جل کر خوب کام کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے