پشاور (مانند نیوز )خیبر پختونخوا حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا، صوبائی حکومت نے پابندی کے معاملے پر فریق نہ بننے کا فیصلہ کیاہے۔خیبر پختونخوا حکومت نے ساری ذمہ داری پارٹی کی سنٹرل قیادت پر ڈال دی، صوبائی وزیرقانون آفتاب عالم نے کہا کہ وفاقی حکومت کے حوالے سے سنٹرل پارٹی فیصلہ کرے گی، معاملات سے متعلق مشاورت کی جائیگی تاہم ان کے گرانڈز کافی کمزور ہیں۔صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اب بونگیاں مارنا شروع کردی ہیں، آرٹیکل 6 کا مذاق بنا کے رکھ دیا ہے، قانون میں ایسا کچھ نہیں ہے، رجیم چینج کرکے انہوں نے خود ملک سے غداری کی ہے۔آفتاب عالم کاکہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی ایک خط پر کی گئی اس میں کس نے مدد فراہم کی؟ غداری کا کیس ان پر بنتا ہے، وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،آج تک کوئی ایف آئی آر ثابت نہیں کر سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے