بریکوٹ(مانند نیوز )پاکستان تحریک انصاف تحصیل کونسل بریکوٹ چیرمین کاشف علی نے کہاہے کہ سابق ایم پی اے عزیز اللہ خان گران نے پی ٹی آئی کے معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی پر بے بنیاد الزامات عائد کئے ہوئے ہیں۔اگر ڈاکٹر امجدعلی پر ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دیں گے اور انہوں نے امسال اپنی فیملی کے ساتھ حج کے فرائض ادا کرکے بعد میں اپنے بچو ں کے ساتھ ملاقات کے لئے امریکہ گئے۔نوشہرہ میگاسٹی سرکاری نہیں بلکہ سو فیصد پرائیویٹ ہے۔پی ایس پرویز گذشتہ سال ریٹائرڈ ہوچکاہے تو انہوں نے کس طرح غیر قانونی کام ڈاکٹر امجد علی کے لئے کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر پی ٹی ائی تحصیل کونسل بریکوٹ پرائزڈئنگ فضل ودود باچہ،چیرمین زرہ خیلہ افتخار احمد،چیرمین وی سی غالیگے زاہد حسین قدر دان،این سی بریکوٹ غربی چیرمین سمیر پراچہ،حنیف خان کے علاوہ دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔کاشف علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عزیز اللہ خان گران نے ڈاکٹر امجد علی پر جو الزامات عائد کئے ہوئے ہیں وہ بدنیتی اور جھوٹ پر منحصر ہیں۔ا نہوں نے جو الزامات عائد کئے ہوئے ہیں اس میں ایک بات بھی سچ نہیں ہے انہوں نے ایک الزام یہ بھی عائد کیا ہوا ہے کہ انہوں نے 2013کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے جو اثاثے الیکشن کمیشن کو پیش کئے ہیں وہ صر ف اور صرف 2لاکھ 50ہزار روپے ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے اور ہر کوئی الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں کہ اصل حقائق کیا ہیں اسی طرح انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ایچ اے کرپٹ تر ین ادارہ ہے۔پی ایچ اے کے تمام ٹھیکے اوپن ٹینڈر کے ذریعے کئے جاتے ہیں جس میں سوال بھی نہیں پیدا ہوتا کہ وہ کسی خاص شخصیت کو فائدہ دے مئی کے مینٹگ میں اتھارٹی نے فیصلہ کیا کہ پی ایچ اے کے ایک بڑ ے پراجیکٹ میں ایک کمپنی صرف ایک پیکج کے لئے اہل ہونگے۔کاشف علی نے کہاکہ 2024کے الیکشن میں عزیز اللہ خان گران نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر امجدعلی کے خلاف ارشد حسین کو سپورٹ کیا تھا جن کے ثبوت موجود ہیں اور انشاء اللہ جو الزامات عزیزاللہ خان گران نے عائد کئے ہوئے ہیں ان کے خلاف اب بھی عدالت میں کیس سماعت ہے ۔ انہوں نے پارٹی کے اعلیٰ قیادت کو اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عزیزاللہ گران کے تمام پارٹی مخالف سرگرمیوں پر انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے اور فوری طور پر ان کی رکنیت منسوخ کیا جائے۔مزید براں انہوں نے کہاکہ 9مئ کے بعدعمران خان اور پارٹی کے کٹھن حالات کے دوران عزیزاللہ گران پر ایک ایف آئی ار درج نہیں ہے کیونکہ انہوں نے پارٹی قیادت اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ دھوکہ کیا اور پارٹی کارکنوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے