شانگلہ(مانند نیوز ) شانگلہ کے ضلع ہیڈ کوارٹر الپوری میں رحمت کلینکل لیبارٹری، ڈیجیٹل ایکسرے کا افتتاح، ایک ہفتے تک مفت ٹیسٹ اور ایکسرے کیے جائیں گے۔ جدید لیباٹری اور ڈیجیٹل ایکسرے لگانے کا مقصد علاقے کا خدمت ہے اور کمزور افراد اور غریب مریضوں کی دادرسی کرنا ہے۔رحمت کلینکل لیبارٹری، ڈیجیٹل ایکسرے کے پہلے روزمختلف مریضوں کے 100 سے زائد مفت ڈیجیٹل ایکسرے 220 سے زائد مختلف ٹیسٹ کیے گئے جبکہ دو درجن سے زائد مریضوں کی الٹرا ساؤنڈ بھی کی گئی۔ منعقد افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رحمت کلینکل لیبارٹری، ڈیجیٹل ایکسرے کے منیجنگ ڈائریکٹر رحمت علی خان کا کہنا تھا کہ الپوری میں جدید سہولیات سے اراستہ رحمت کلینکل لیبارٹری، ڈیجیٹل ایکسرے کا مقصد صرف اور صرف علاقے کا خدمت اور کمزور مریضوں کی معاونت کرنا ہے جو جاری رہے گا۔ ڈیجیٹل ایکسرے اینڈ لیبارٹری کے مالک رحمت علی خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیباٹری کے افتتاح سے ایک ہفتے تک تمام تر ٹیسٹیں اور ایکسرے مفت کی جائے گی۔ منعقدہ تقریب میں طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز طبی عملہ اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اوررحمت علی خان کو الپوری میں ڈیجیٹل لیبارٹری کے قیام پر مبارکباد دی اور ان کی جانب سے ایک ہفتے تک مفت ٹیسٹ اور ڈیجیٹل ایکسرے کرانے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اورامید ظاہر کی کہ وہ وقتا فوقتااس لیبارٹری میں فری میڈیکل کیمپس منعقد کرینگے جس سے غریب عوام کافی حد تک مستفید ہونگے اور اسے عملی اقدامات سے شانگلہ جیسے دورافتادہ علاقے کے غریب مریض مستفید ہوسکے گے۔ میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے رحمت کلینکل لیبارٹری، ڈیجیٹل ایکسرے الپوری کے منیجر حمید اللہ افغان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے ساتھ تین لیبارٹری اٹینڈنٹ اور ایکسرے اٹینڈنٹ کام کر رہا ہے جو اپنے شعبوں میں بھرپور مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مریض اور ُان کے لواحقین کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ نئے قائم شدہ رحمت کلینکل لیبارٹری، ڈیجیٹل ایکسرے میں ان کی بھرپور ر عایت کے ساتھ ان کی مرض کی تشخیص اور ایکسرے کیا جائے گا جبکہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے مفت مہم میں ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔۔