شانگلہ(مانند نیوز )شانگلہ: سرکاری ملازمین سے زیادتی ناقابل برداشت ہیں،حکومت مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کا فی الفور اعلان کر ے۔ وفاق اور دیگر صوبوں کیطرز پر صوبائی حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فی صد اضافہ کیا جائے، پنشن اصلاحات کے نام پر سرکاری ملا زمین کا معاشی قتل بند کیا جاے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی فنڈ ملازمین اور ایڈہاک ملا زمین کے مسائل حل کیے جائیں۔ پنشن کا خاتمہ ملا زمین کے ساتھ زیادتی ہے۔ تمام نئی بھرتیاں مستقل بنیادوں پر کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار ا گیگاشانگلہ کے چیئر مین اسلام یوسف زئی نے جمعرات کے روزالپوری صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور دیگر صوبوں کیطرز پر صوبائی ملا زمین کی تنخواہوں میں 25 اضافہ کیا جائے، پیشن اصلاحات کے نام پر سرکاری ملا زمین کا معاشی قتل بند کیا جاے۔پنشن اصلاحات کے باعث ملازمین شدید تشویش کا شکار ہیں۔ حکومت ملازمین کی توقیری کی رویش تبدیل کریں۔سرکاری ملازمین سسٹم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں،نظراندازی اور ملازمین دشمن اصلاحات مسترد کرتے ہیں اسے متنازہ اقدامات قبول نہیں۔ پنشن کا خاتمہ ملا زمین کے ساتھ زیادتی ہے۔ تمام نئی بھرتیاں مستقل بنیادوں پر کی جائیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ صوبائی قائدین نے کال دی تو شانگلہ کے تمام ملا زمین اپنے حقوق کی حصول کیلئے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کے ساتھ اگر یڈ مشین کے حوالے سے کیا گیادنیا وعدہ پورا کرے۔ اس موقع پر آل گورنمنٹ ایمپیرئنر گر نیزا لوئیس شانگلہ کے میڈیا کوارڈی نیٹر افضل خاموش بھی موجود تھے۔۔