اسلام آباد(مانند نیوز) حکومت نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی اے نے فائر والز کی تنصیب کیلئے بولیاں طلب کرلیں، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن اور ایپلی کیشن فائر والز نصب ہوں گی، نیکسٹ جنریشن فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔ ڈی پی آئی ٹیکنالوجی سے ڈیٹا کی لیئر 7 تک دیکھا جاسکے گا، نیکسٹ جنریشن فائر وال سے رئیل ٹائم ڈیٹا کی مانیٹرنگ ہوسکے گی، یو آر ایل فلٹرنگ، ایپلی کیشن کنٹرول اور مالوئیر پروٹیکشن ہوسکے گی۔ نیکسٹ جنریشن فائر وال سائبر سکیورٹی خطرات کیخلاف پیشگی اقدامات کرسکے گی، ویب ایپلی کیشن فائر وال ویب ایپلی کیشنز کے ڈیٹا کی مانیٹرنگ اور فلٹرنگ کرسکے گی۔ پی ٹی اے نے پیپرا کے ای پیڈ سسٹم کے تحت الیکٹرانک بولیاں طلب کیں، دوسری جانب ترجمان پی ٹی اے نے فائر والز کی تنصیب کے حوالے سے موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے