ہنگو(مانند نیوز) بار ایسوسی ایشن ضلع ہنگو نے عزم استحکام آپریشن مسترد کر دیا،عوام کے جان،مال اور آبرو کا تحفظ ریاست کی زمہ داری ہے،بنوں کے حالات پر تشویش ہے،مزاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے،صدر بار ایسوسی ایشن ندیم خان ایڈوکیٹ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع ہنگو کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر ندیم خان ایڈوکیٹ کی صدارت میں بار ہال میں ہوا جس میں عہدیداروں کے علاؤہ حسن خان ایڈوکیٹ،شاہ حسین ایڈوکیٹ،خان آمیر بگٹی،نور کریم ایڈوکیٹ،شبیر خان ایڈوکیٹ،شاہین خان ایڈوکیٹ اور عہدیداروں نے شرکت کی۔بار کے اجلاس میں بنوں میں ہونے والے واقعات پر اظہار افسوس کیا گیا اور قرار داد کے ذریعے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ معاملے کو باہنی افہام و تفہیم سے حل کیا جائے ایک دوسری قرار داد میں بار ایسوسی ایشن نے عزم استحکام آپریشن کی بھی مخالفت کر دی۔بار کے صدر احمد ندیم ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور آئین کی پاسداری یقینی بنائی جائے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے