پبی (مانند نیوز)تھانہ جلوزئی پولیس نے خانہ خدا سے انوائیٹر چوری کرنے والا افغانی چور بے نقاب کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔مختلف اوقات میں چوری شدہ 8 قیمتی انوائیٹر برآمد۔مزید تفتیش جاری مسمی کفایت اللہ ولد مقبول ساکن داؤد آباد ڈاگ اسماعیل خیل نے جلوزئی پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ ہمارے محلے کی مسجد بلال سے کسی چور نے سولر انوائیٹر چوری کیا ہے۔بعد میں مدعی نے برخلاف عبید اللہ ولد گل رسول ساکن افغانستان حال جلوزئی،امجد آفریدی دعویداری کی۔برخلاف ملزمان مقدمہ درج کیا گیا۔جواد خان ایس ڈی پی او پبی سرکل نے عبدالواحد خان ایس ایچ او تھانہ جلوزئی،انور خان OII تھانہ جلوزئی پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کو یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔چھاپہ مار ٹیم نے انتھک محنت سے افغانی چور عبید اللہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔دوران انٹاروگیشن ملزم نے مزید انکشافات کیے۔ملزم کی نشاندھی پر 6 عدد انوائیٹر برآمد کیے گئے جوکہ ملزمان نے مختلف اوقات میں مختلف مساجد سے چوری کیے تھے.شریک جرم کی گرفتاری کیلئے جابجا چھاپے لگائے جارہے ہیں۔گرفتاری جلد متوقع ہے