پشاور(مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سیاست میں عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے، عوام کے دکھ درد سے واقف ہوں، عوامی مسائل کا حل میرا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکانباغ میں پی ٹی آئی کارکنان اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لوگوں نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے موقع پر ہی انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سیاست میں آنے کا مقصد صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے اور اس اہم مقصد کو ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ نبھانے کی انتھک کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو گرین بنانا ہدف ہے جبکہ پورے صوبے میں مون سون شجرکاری مہم بھی جاری ہے۔صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ عوامی مفاد کے میگا پراجیکٹس یہاں لائیں تاکہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن ترقی کرے اور نوجوانوں کو روزگار بھی ملے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے