پشاور(مانند نیوز)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں شفقت محمود نے کہا ہے کہ بہت سوچ و بچار کے بعد میں نے اب سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔شفقت محمود کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نہ کسی دباؤ کا نتیجہ ہے نہ کسی اور پارٹی میں جانے کا ارادہ ہے، سیاست سے علیحدگی کا اعلان وقت اور عمر کے تقاضے کی وجہ سے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے خدمت کا موقع فراہم کیا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور حلقے کے ووٹرز کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے دو دفعہ شرف نمائندگی بخشا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے