اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 15 سے 21 جولائی کے دوران مزید 6 ہزار 499 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 2965 مرد، 1658 خواتین اور 1876 بچے شامل ہیں۔ افغانستان روانگی کیلئے 176 گاڑیوں میں 234 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق21 جولائی 2024 تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 59 ہزار 653 افغان باشندے اپنے وطن جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے