کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عابد الرحمن آفریدی کے ہمراہ ضلع کوہاٹ کے تحصیل درہ آدم خیل میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سنی خیل کی عمارت کی دوبارہ تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھ دیا جسے 2 کروڑ 55 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ اسی طرح وزیر موصوف نے مقامی پارٹی قیادت اور عمائدین کے ہمراہ تحصیل کوہاٹ کے علاقے شادی خیل میں کئی سالوں سے خراب شادی خیل مندہ خیل کمال خیل روڈ کا بھی باقاعدہ افتتاح کر دیا جسے 3 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔وزیر قانون کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ترقیاتی کام کسی پر احسان نہیں بلکہ یہ عوام کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کے امین ہیں اور عوام نے جس مقصد کیلئے انہیں ووٹ دے کر مسند اقتدار پر پہنچایا ہے انشائاللہ اس مقصد کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔صوبائی وزیر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عوام کی جانب سے بعض مسترد شدہ لوگ ہماری منصوبوں پر اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں لیکن عوام کو اچھی طرح معلوم ہے کہ کئی سالوں سے خراب اس روڈ کی تکمیل کو کس نے ممکن بنایا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں نہ صرف نامکمل منصوبے مکمل کریں گے بلکہ مقامی قیادت کے باہمی مشاورت سے مفاد عامہ کے نئے منصوبے بھی شروع کریں گے۔تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے آفتاب عالم نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا تعلیم خصوصاً تعلیم نسواں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ ملک کی 52 فیصد خواتین کی آبادی کو تعلیم کے ذریعے قومی دھارے میں لائے بغیر ترقی و خوشحالی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ سکول سے باہر سینکڑوں بچوں اور بچیوں کو سکولوں میں لا کر انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت ہر سال خصوصی داخلہ مہم چلاتی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ یا بچی تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہ رہے۔قبل ازیں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے دونوں منصوبوں کی اوپننگ پارٹی کارکنوں سے کروائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے