کرم (مانند نیوز ) ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی زیرِ صدارت ضلع کرم میں ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ہاؤس ہولڈ بیس لائن سروے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمانڈر 73 بریگیڈ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کرم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سٹٹیسٹکس پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ،متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر کرم،لوکل گورنمنٹ،پولیس اور محکمہ صحت کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں ریکروٹمنٹ، ٹریننگ، اور سیکیورٹی پر سیر حاصل بحث ہوئی اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سٹٹیسٹکس سید جواد حسین نے سروے کے طریقہ کار پر ڈپٹی کمشنر کرم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے انہیں سروے کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سروے کے دوران ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک آرمی مکمل تعاون کریں گے۔ واضح رہے کہ سروے ٹریننگ ماہ اگست میں شروع ہوگا اور ٹریننگ کے فوراً بعد باقاعدہ سروے کا آغاز ہوگا جو ایک ماہ تک جاری رہے گی۔