کوہاٹ (مانند نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیر قانون وپارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے ضلع کوہاٹ کے تحصیل درہ آدم خیل کے علاقہ سنی خیل میں ملنگ خیل روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا جسے ایک کروڑ 57 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی سینئر رہنما عابدالرحمن آفریدی،پارٹی عہدیداروں،کارکنوں اورعمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ عمائدین علاقہ نے وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شہریار آفریدی ایم این اے کا شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی کوششوں سے علاقے کے عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ درہ آدم خیل سابقہ فاٹا کا حصہ رہا ہے اوریہاں پر دوسرے علاقوں کی نسبت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایاکہ حکومت یہاں کے عوام کی محرومیاں ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کی کوشش کرے گی اور یہاں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ آفتاب عالم آفریدی نے کہا کہ آبائی علاقہ ہونے کے ناطے درہ آدم خیل کاان پر اوربھی حق بنتاہے۔لہٰذا ان کی بھرپورکوشش ہوگی کہ وہ درہ آدم خیل سمیت پورے حلقے کے عوام کے توقعات پرپورا اتریں اوران کی خدمات میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔ قبل ازیں وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عابد الرحمن آفریدی اوردوسرے کارکنو کے ہمراہ ملنگ خیل روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے