پبی (مانند نیوز ) محکمہ ایجوکیشن لاڑکانہ میں کلرکوں کے تبادلے فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔محکمہ تعلیم لاڑکانہ میں سیاسی بنیادوں پر پوسٹنگ ٹرانسفر کا سلسلہ بند کیا جائے ایپکا کے عہدیداداروں کا پوسٹنگ ٹرانسفر صوبائی حکومت رولز ریگولیشن کی رو سے کرنے کا مجاز نہیں وزیر تعلیم لاڑکانہ میں غیرقانونی اور غیرائینی تبادلوں کا فوری نوٹس لیں۔اور تبادلوں کو فوری طور پر کینسل کریں۔بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دینگے۔ان خیالات کا اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے کیا انہو ں نے کہاکہ ائے روز محکمہ تعلیم لاڑکانہ سندھ میں سیاسی اثررسوخ اور غیرقانونی طور پر کلرکوں کے پوسٹنگ ٹرانسفر کا سلسلہ جاری ہے۔جو ناقابل برداشت ہے۔ صوبائی حکومت ایپکا کے عہداداروں کی پوسٹنگ ٹرانسفر ایپکا ترمیمی آرڈیننس مجریہ 2014 آرٹیکل 15 جز 3 کے تحت کسی بھی ضلع سے دوسرے اضلاع کو کرنے کا مجاز نہیں صوبائی حکومت حوش کے ناخن لیں۔اور محکمہ ایجوکیشن میں کئے گئے تمام غیرقانونی غیر آئینی اور رولز ریگولیشن کے خلاف کئے گئے تبادلوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ورنہ ملک بھر میں احتجاجی کال دینگے۔اور یہ احتجاج پوسٹنگ ٹرانسفر کی منسوخی تک جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے