پبی (مانند نیوز )تھانہ نظام پور نے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے سفاک قاتل کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمدمسمی حسین و لد جاوید ساکن نمل بالانظام پورنے پولیس کویوں رپورٹ درج کروائی کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ اطلاع ملی کہ ہمشیرہ اقراءزوجہ امتیاز خون میں لت پت پڑی ہے۔ جاکر دیکھا تو واقعی ایسا ہی تھا۔ہمشیرہ اقراءکا شوہر نشے کا عادی تھا ہمشیرہ امتیاز کو نشے سے منع کرتی تھی۔اسی وجہ سے امتیاز نے اپنی بیوی کو فائر کرکے قتل کیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے ریاض خان ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل کی سربراہی میں ایاز خان ایس ایچ او تھانہ نظام پور،کفایت خان OII پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کا ہدف حوالہ کیا۔چھاپہ مار ٹیم نے چھاپہ لگاکر ملزم امتیاز ولد مظفر دین ساکن نمل بالا کو گرفتار کیا۔نشامدھی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے