سخاکوٹ(مانند نیوز) کلاس فور ملازمین تحصیل درگئی کااجلاس۔ پینشن کٹوتی ختم، خالی پوسٹوں پر کوٹہ اور پرموشن ارڈر جلدازجلد جاری کرنے کامطالبہ۔اس سلسلے میں کلاس فور ملازمین تحصیل درگئی کااجلاس زیر صدارت ضلعی صدر پیر محمدسعید منعقد ہوا جس میں تحصیل درگئی کے صدر شیرباز خان، جنرل سیکرٹری عمرانی گل، ضلعی چیئرمین لائیوسٹاک محمدامین،ال کواڈنیشن کونسل کے صدر گل زمین خان سمیت کثیرتعداد میں کلاس فورملازمین نے شرکت کی۔اجلاس میں کلاس فورملازمین کے درپیش مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر پیر محمدسعید، تحصیل صدر شیرباز خان، جنرل سیکرٹری عمرانی گل اورال کواڈنیشن کونسل کے صدر گل زمین خان نے کہا کہ پینشن میں ملازمین سے پینشن کٹوتی سراسر ظلم اس کو ختم کیا جائے ہم غریب ملازمین ہے اور یہ ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہے اگر اسکو ختم نہیں کیا گیا تواس کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سکولوں کے لئے جائیدادیں دئیے ہے اور ریٹائرڈ ہوئے ہے اس پر بھرتی لینڈاونر کا حق ہے ان پر اور پروموشن اڈر جلداز جلد جاری کیا جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین لائیوسٹاک محمدامین نے کہا کہ سکول چوکیدار ڈیوٹی اٹھ گھنٹے جبکہ لائیوسٹاک چوکیدار ڈیوٹی اٹھارہ گھنٹے ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سکول چوکیدار کی طرح لائیوسٹاک چوکیدار ڈیوٹی بھی اٹھ گھنٹے کی جائے اس کے ساتھ ساتھ 33فیصد سن کوٹہ پر عمل درامد کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر اوٹ دسٹرکٹ کلاس فور اور جونیئر کلرک کے تعیناتی پر پابندی عائد کی جائے اور مقامی ملازمین کو ترجیح دی جائے کیونکہ یہاں پر لائیوسٹاک میں تعلیم یافتہ ملازمین موجود ہے مگر انکو ترجیح نہیں دی جاتی اور باہر کے ملازمین کو ترجیح دی جاتی ہے جوکہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے