جمرود(نمائندہ مانند ) جمرود تحصیل کونسل کا ہنگامی اجلاس،صوبائی حکومت کی طرف سے ایم پی ایز کو ٹرانسفرمرز مرمت کی مد میں 8 کروڑ روپے فنڈز پر پشاور ہائی کورٹ سے سٹے آرڈر لینے کا فیصلہ۔ تحصیل ممبران واین سیزوی سیز چیئرمینان تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر میں جمرود تحصیل کونسل کا اجلاس جمرود تحصیل آفس میں منعقد ہوئی جسمیں تحصیل ممبران واین سیزوی سیز چیئرمینان شاہد خان، عرفان آفریدی، شاہد زمان، میاں جان، حبیب الرحمن، شھاب الدین، اختر باز ضبیح الرحمان، عضمت خان، سراج خان، مناف خان و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ناروا سلوک اور بلدیات کے خلاف آئین شکن اقدامات کی شدید مزمت کی۔ممبران نے صوبائی حکومت کی طرف سے اپنے ایم پی ایز کو فی ایم پی اے ٹرانسفرز مرمت کے مد میں 8 کروڑ روپے فنڈز جو لوکل گورنمنٹ کے ذریعے دیئے گئے ہیں جنکا باقاعدہ ٹنڈر بھی ہوا ہے ایم پی اے اپنے حلقے میں مخصوص اور اقربا پروری کے بنیاد پر ٹرانسفر کی مرمت کرے گا جو بلدیاتی نمائندوں کو بلکل منظور نہیں اس کے خلاف ہم جمرود تحصیل کونسل، ڈسٹرکٹ خیبر اور تمام قبائلی اضلاع اور خیبرپختونخواہ کے سطح پر آواز اٹھائیں گے اور پشاور ہائی کورٹ سے جلد رجوع کرکے سٹے آرڈر لینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی بانی تحریک انصاف عمران خان کا دعویٰ اور منشور میں شامل تھا لیکن جب سے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن ہوا ہے صوبائی حکومت بلدیات میں تجربات پر تجربات کر رہے ہیں اور اس نظام کو بوری طرح کھوکھلہ کر دیا ہے جو بڑا ظلم اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے