ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز تیمرگرہ پہنچنے پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ رینج محمدعلی اور ضلعی پولیس سربراہ لوئر دیر رائے مظہراقبال نے آئی جی خیبرپختونخواہ اختر حیات خان کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر شہید اسرار احمد کی ننھی بیٹی نے خیبرپختونخواہ پولیس کے سپہ سالار کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ضلع لوئر دیر کے چاق وچوبند دستے نے آئی جی خیبرپختونخواہ کو سلامی پیش کی۔ اُنہوں نے جدید سہولیات سے آراستہ ماڈل پولیس اسٹیشن تیمرگرہ کی نئی عمارت کا ریبن کاٹ کر افتتاح کیا۔ آئی جی خیبرپختونخواہ نے تھانے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ڈی پی او لوئر دیر نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ ضلعی ہیڈکوارٹرز تیمرگرہ میں ماڈل پولیس اسٹیشن کا قیام مقامی لوگوں کو سہولت پہنچانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ بعد ازیں اُنہوں نے ڈی پی او آفس میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ ڈی پی او لوئر دیر نے ضلع کی مجموعی امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی. آئی جی خیبرپختونخواہ کا ضلع لوئر دیر میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی جی خیبرپختونخواہ میدان آپریشن میں زخمی ہونے والے پولیس جوانوں سے بھی ملے اور دلیری سے امن دشمن عناصر کا مقابلہ کرنے پر اُن کو داد دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ آئی جی خیبرپختونخواہ نے پولیس لائنز تیمرگرہ میں پودا لگا کر شجرکاری مُہم میں حصہ لیا. اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں خالی آسامیوں پر شفاف طریقے سے بھرتی کا فیصلہ کیا ہے جس پر جلد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔تمام خالی اسامیاں جس کیلئے پروشن درکار ہے، بذریعہ پروموشن مکمل کی جائیگی. خیبرپختونخواہ پولیس دلیروں کی فورس ہے اسکا کمانڈ میرے لئے باعث افتخار ہے. بہادری و جوانمردی صوبہ خیبر پختونخواہ پولیس فورس کا خاصہ ہے۔ خیبرپختونخواہ پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے جس نے ملک میں امن وامان کی قیام کو یقینی بنانے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ صوبے میں امن وامان کے قیام، اور پولیس فورس کی ویلفئیر،ٹریننگ،جدید گاڑیاں،آئی ٹی،اور ٹیکنکل آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے