پبی (مانند نیوز ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی زیر صدارت ڈی سی آفس نوشہرہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او نو شہرہ ابوزر خان محکمہ صحت ہسپتال انتظا میہ کے افسران اور ریسکیو 1122 نوشہرہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کی شرکت ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود نے محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 حکام کے ساتھ لا وارث مریض کے علاج معالجے اور اس سے متعلقہ درپیش مسائل سنے اور مشتر کہ طور پر ان مسائل کا موثر حل نکالنے اور ایک جامعہ حکمت عملی اختیار کر کے ضلع نوشہرہ میں بہترین ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کی ھدایت دی