پبی (مانند نیوز ) یوم شہداء4 اگست خیبر پختونخواہ پولیس پورے صوبے میں شایان شان طریقے سے منایا جائیگا اسی سلسلے میں ضلع نوشہرہ میں تقریبات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے.نوشہرہ پولیس کے جوانسال کانسٹیبل فیروز شہید جوکہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے کی حالت میں مورخہ 21-04-2022 بزدل دھشت گردوں کا نشانہ بن کر جام شہادت کے اعلی مرتبے پر فائز ہوئے۔فیروز شہید کے آبائی گاؤں اضاخیل پایان میں اس کی یاد میں علاقائی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ٹورنامنٹ میں 60 ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کے فائنل کے مہمان خصوصی مقدم خان ایس ڈی پی او کینٹ سرکل،جہانگیر خان ASI انچارج شہداء ڈسک تھے۔اس موقع پر انھوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کا یہ پیغام کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔شہداءپولیس خیبرپختونخواہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ہمارا فخر ہیں،ہماری پہچان ہیں،انہی شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت امن کا قیام عمل میں آیا ہے۔انہی بہادر سپوتوں دلیری،شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ریتی دنیا تک ایک مثال قائم کی ہے۔شرکاءتقریب تک پہنچایا۔مقدم خان ایس ڈی پی او کینٹ نے کھلاڑیوں کو نقد رقم دیکر حوصلہ افزائی کی.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے