شانگلہ(مانند نیوز ) ضلع شانگلہ کے تحصیل بشام کے علاقہ شنگ کے قریب ایک شخص رسی ٹوٹنے سے دریائے سندھ میں گر کر جاں بحق ہوا۔ڈوبنے والا شخص بیٹے کو بچانے کیلئے چیئرلفٹ کی رسی پر آیا تھا۔بچے کو مقامی افراد نے ریسکیو کرلیا۔ منگل کے روز عصر کے وقت ضلع شانگلہ کے تحصیل بشام کے قریب جنڑی شنگ میں دریائے سندھ کے اوپر چیر لفٹ میں ایک جواں سالہ لڑکا عین دریائے سندھ کے اوپر پھنس گیا تھا بچے کے والد عزیز خان کو اپنے بچے کی تکلیف برداشت نہیں ہوئی اور انہوں نے اپنے بچے کو بچانے کیلئے چیر لفٹ والی رسی کے ساتھ دوسری رسی باندھی اور اس رسی پر بلکل چیر لفٹ کے بلکل قریب پہنچ گئے مگر عین دریائے سندھ کے درمیان میں اسکی رسی ٹوٹ گئی اور وہ دریائے سندھ کے تیز موجوں کی نظر ہوگئے۔بعد ازاں مقامی لوگوں نے بچے کو باحفاظت طور ریسکیو کرلیا۔