اسلام آباد (مانند نیوز ) رواں برس 21 جولائی دنیا کا گرم ترین دن بن گیا۔ یورپی یونین کلائمٹ مانیٹر کا کہنا ہے کہ 21 جولائی دنیا میں اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ای یو کلائمٹ مانیٹر کا کہنا ہے کہ 21 جولائی کو عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت 17.09 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ ای یو کلائمٹ مانیٹر نے بتایا کہ 1940 سے رکھے گئے ریکارڈ میں 21 جولائی اب تک کا گرم ترین دن ہے۔ اس سے پہلے 6 جولائی 2023 کو گرم ترین دن کا ریکارڈ بنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 6 جولائی 2023 کو عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت 17.08 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں گرم ہوتی آب و ہوا کی وجہ سے مستقبل میں گرمی کے نئے ریکارڈ بنیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے