اسلام آباد (مانند نیوز ) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے سوشل میڈیا کے ذریعے طلاق کا اعلان کرنے کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا کا رخ کرلیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شہزادی نے طلاق کے اعلان کے بعد پہلی بار پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی ننھی پری، 2 ماہ کی بیٹی مہرہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے انسٹاپوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں شہزادی اپنی بیٹی کے ساتھ ایک سفید گھوڑے کے پورٹریٹ کے سامنے کھڑی ہوئی نظر آ رہی ہیں جبکہ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کچھ کہے بغیر صرف سفید دل کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔شہزادی شیخہ مہرہ کی جانب سے پوسٹ شیئر کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کے لیے اور ان کی بیٹی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔یاد رہے کہ شہزادی شیخہ مہرہ نے گزشتہ برس اماراتی کاروباری شخصیت شیخ مَانع المکتوم سے شادی کی تھی۔اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ کا سوشل میڈیا پر طلاق کا اعلان شادی کے ایک سال بعد رواں سال مئی میں ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اپنے نام کے اوپر مہرہ رکھا ہے۔انہوں نے گزشتہ ہفتے سابقہ شوہر شیخ مَانع المکتوم کی دوسری خواتین میں دلچسپی کی وجہ سے بذریعہ سوشل میڈیا اپنی طلاق کا اعلان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے