پشاور(مانند نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کی خصوصی ہدیات کے تحت محکمہ جنگلات نے میڈیا پر جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے لکڑی کی ترسیل و نقل حرکت پر مکمل پابندی عائد کرکے سات ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں جو لکڑی کی نقل حرکت و ترسیل کی نگرانی اور چیکینگ کررہی ہیں۔اس دوران لکڑی کی کٹائی کی قانونی و غیر قانونی حیثیت کی تصدیق بھی کررہی ہیں۔ محکمہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ غیر قانونی طور جنگلات کی کٹائی کے حوالے سے ضروری کاروائی کررہا ہے اور اس سلسلے میں غیر قانونی جنگلات کی کٹائی کے حوالے سے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں جبکہ ملوث افراد کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ اگر کسی بھی سرکاری محکمے کے اہلکار یا افسران جنگلات کی کٹائی میں سہولت کار ی میں ملوث پائے گئے تو انکو بھی سخت تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ضلع مانسہرہ اور بٹگرام میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی کے باوجود درخت کاٹنے اور ٹمبر سپلائی کی اجازت دینے پر ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر مانسہرہ اور بٹ گرام کو معطل کردیا گیا ہے اور انکے خلاف انکوائری کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ حکومت نے اس لکڑی کی قانونی یا غیر قانونی ہونے کی تصدیق تک انکی نقل حرکت پر بھی پابندی عائد کی۔ اخباری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے بلین ٹری سونامی پروگرام کے ذریعے کامیابی سے اربوں کی تعداد میں نئے پودے لگائے ہیں اسی طرح آئندہ مالی سال میں بھی اس پروگرام کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ صوبائی حکومت درختوں کے فوائد اور افادیت سے بخوبی آگاہ ہے اور انکی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے