پبی (مانند نیوز )عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کی اپنے فرزند میاں راشد حسین شہید کی 14ویں برسی پر بیٹے مزار پر فاتحہ خوا نی اور قر آن خوا نی کے موقع پرپبی پر یس کلب کے نما ئندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ پرائے مفادات کیلئے پختون مزید قربانیاں دینے کیلئے بالکل بھی تیار نہیں خارجہ اور داخلہ پالیسی کو خودمختار بنایا جائے، ماضی کی غلط پالیسیوں سے پختون بہت متاثر ہوچکے ہیں اس وقت اصل لڑائی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی ہے، سیاسی جماعتوں کو استعمال کیا جارہا ہے سیاسی جماعتیں کسی اور کے مفادات کیلئے اس حد تک نہ جائیں جہاں سے واپسی بھی ممکن نہیں ہو ملک میں سیاسی جماعتوں کیلئے سیاسی میدان کھلا چھوڑا جائے، آئین کو بالادست بنایا جائے انتقام کی سیاست کے کھیل کے سوا اس سے حاصل کچھ نہیں ہوگا پابندی ہماری نیپ پر بھی لگی تھی، آج ہم اے این پی کی صورت میں میدان میں ہیں سیاسی اور جمہوری نظام میں سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں بنوں کی صورت حال جس طریقے سے عوام کو بتائی جارہی ہے اس طرح نہیں بنوں امن جرگے کے مشران کے مطابق انہوں نے پتھر پھینکے ہیں نہ گولی چلائی ہے عوامی نیشنل پارٹی چاہتی ہے کہ بنوں مسئلے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں اے این پی تمام فیصلہ سازوں سے درخواست کرتی ہے کہ بنوں معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیں عوام کو اعتماد میں لینا ہوگا، اس کے بغیر کوئی دوسرا آپشن نہیں اے این پی نے ملاکنڈ میں کامیاب مذاکرات اور کامیاب آپریشن کیا تھا ہم کامیاب تھے کیونکہ ہم نے عوام کو اعتماد میں لیا تھا اور انکی خواہش کے مطابق فیصلے کئے تھے سی پیک کو ممکن بنانے اور چین کو خوش کرنے کیلئے کیا اب پختونوں کا خون بہایا جائے گاامریکہ ایک دفعہ پھر پاکستان کو دہشتگردی کی خاتمے کیلئے پیسہ دینے کیلئے تیار ہوا ہے اس سے قبل دو دفعہ خود امریکہ خطے میں آیا کیا دہشتگردی ختم ہوئی حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ پختونخوا میں آپریشن کبھی رکا ہی نہیں وزیرستان اور مومند سمیت دیگر علاقوں میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کب سے جاری ہیں مذاکرات اور آپریشن پر عوام کا اعتماد نہیں رہا، پہلے عوام کو اعتماد میں لیا جائے پارلیمان سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے حکمت عملی تب کامیاب ہوگی جب گڈ اور بیڈ کی تفریق سے نکل کر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے گا آج سے 14 برس قبل اسی دن اکلوتے بیٹے کی شہادت ہوئی تھی، زخم آج بھی تازہ ہیں یہ وہی دہشتگردی اور بدامنی کی لہر ہے جو آج تک ختم نہیں ہوسکی آج کے دن عزم کرتے ہیں کہ امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے