پشاور (مانند نیوز ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے پشاور میں علا قائی دفتر کے دورہ کے دوران افسران و دیگر عملہ پر زور دیا کہ وہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآ مد کو یقینی بنائے تاکہ شکایت کنندگان کو فوری ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ غریبوں کی عدالت ہے اور اس ادارے کا مقصد نادار اور پسماندہ طبقے کی دادرسی کرنا ہے، سر کا ری افسران کو عوام الناس کی شکایات کے ازالے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانا چاہئیے۔ وفاقی محتسب نے علاقائی دفتر پشاور کے افسران اور عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اضافی بجٹ اور مز ید عملہ طلب کئے بغیر ان کی انتھک محنت، کھلی کچہر یوں کے انعقاد اور تنازعات کے غیر رسمی حل جیسے پروگراموں کے باعث عام لوگوں کے مسا ئل حل کر نے میں بہت بہتر ی آ ئی ہے۔ انہوں نے وفاقی محتسب کے افسران کی طر ف سے کھلی کچہریوں کے انعقاد، تنازعات کے غیررسمی حل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید استعمال کی تفصیلات بتا تے ہوئے میڈیا پر زور دیا کہ وہ محتسب کے پیغام کو عام کر نے میں تعاون کر یں تا کہ پاکستان کے غر یب عوام کو زیا دہ سے زیا دہ آ گاہی ہو اور وہ اس ادارہ کے ذریعے فو ری اور مفت ریلیف حا صل کر سکیں۔ وفاقی محتسب نے سال2023ء کے دوران موصول ہونے والی شکایات، فیصلوں اور اٹھائے گئے اہم اقدامات کے بارے میں بتا یا کہ سال 2023ء کے دوران ریکارڈ شکایات موصول ہو ئیں۔ اس سال کے دوران ایک لاکھ94 ہزار99 شکایات موصول ہوئیں جو پچھلے سال کی نسبت18 فیصد زیادہ تھیں جب کہ ایک لاکھ93 ہزار28 شکایات کے فیصلے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 49,190شکا یات آن لا ئن موصول ہوئیں جو گز شتہ برس سے 47 فیصد زیا دہ ہیں،22,321 شکایات مو با ئل ایپ کے ذریعے موصول ہوئیں، جس سے ظا ہر ہو تا ہے کہ شکایت کنندگان اب جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال2023ء کے دوران اضافی بجٹ اور اسٹاف حا صل کئے بغیر22 فیصد زیادہ شکایات کے فیصلے کئے گئے۔ 85.4 فیصد فیصلوں پر عملدرآمد بھی ہو گیا ہے۔ اسی طرح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسا ئل کے حل کے لئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں قا ئم کئے گئے شکایات کمشنر سیل کی طرف سے گزشتہ برس202,367 اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کاا زالہ کیا گیا۔ انہوں نے بتا یا کہ وفاقی محتسب کے انو سٹی گیشن افسران ملک کے دور دراز علاقوں اور چھوٹے قصبوں میں خود جا کر عام شہر یوں کو انصاف فرا ہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے22علاقائی دفا تر ہر وقت شکایت کنندگان کی شکایات کے ازالے کے لئے مستعد رہتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے