ملاکنڈ (مانند نیوز)ملاکنڈ میں ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت گرین گروتھ سٹریٹیجی (بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو) کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔چیف سیکرٹری حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایت پر گرین گروتھ سٹریٹیجی (بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو) کے عنوان سے مون سون پلانٹیشن کی حکمت عملی کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی کانفرنس روم میں زیر صدارت ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے اغراض ومقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملاکنڈ ڈویژن نے شرکاء کواجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے کہا کہ یہ صوبائی حکومت کا منصوبہ ہے جو کہ جولائی میں شروع ہواہے اور 14 اگست کو مکمل کیا جائیگا۔ انھوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے اس منصوبے کا افتتاح کیاہے۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایاگیا کہ محکمہ کے ساتھ مختلف قسم کے پوداجات کا سٹاک موجود ہیں۔ تفصیلی گفت وشنید کے بعد کئی فیصلے کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ دفاتر کے ساتھ منسلک عمارتوں /جائیدادوں کی نشاندہی کریں اور شجرکاری کے لیے جگہ مختص کریں۔تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ وہ مفت پودوں کی فراہمی کے لیے محکمہ جنگلات مالاکنڈ سے رجوع کریں۔اس کے علاوہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملاکنڈ کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہر محکمہ/دفتر کو ان کے مطالبات کے مطابق پودے فراہم کریں جو تحریری طور پر پیش کیے جائیں۔تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ فراہم کردہ درخت اور پودے اس کے مطابق ضلع ہیڈ کوارٹر میں اپنے مرکزی دفتر کے احاطے میں لگائے جائیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات ملاکنڈ کو ہدایت کی کہ وہ ویلج کونسلز اور نائبرہوڈ کونسلز کے سیکرٹریوں سے جگہ کا ڈیٹا اکٹھا کریں اور اسے ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملاکنڈ کو جمع کرائیں تاکہ ویلج و نائبر ہوڈ کونسلوں میں پودے لگائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ایکسین ایری گیشن کوہدایت کی کہ وہ ضلع میں دریا اور نہری کناروں پر شجرکاری کرنے کے لئے اقدامات کریں۔تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے مطالبات کے مطابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ملاکنڈ کے دفتر سے پودے اکٹھے کریں۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز بٹ خیلہ اور درگئی کے ساتھ ساتھ صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز کو ان کے متعلقہ دفاتر اور ہیڈ کوارٹر لیوی لائن ملاکنڈ میں پودے لگانے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ شجر کاری مہم میں منتخب نمائندوں اور مقامی عمائدین کو شامل کریں اور پراجیکٹ کے اختتام تک روزانہ کی بنیاد پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملاکنڈ کو وٹس ایپ پر مقررہ پروفارما پر پیش رفت رپورٹ کے ساتھ شجر کاری کے تصویری ثبوت فراہم کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے