دیر (ماندنیوز)دیر شہر کے پہاڑی چوٹی پر ہلز پارک میں محکمہ فارسٹ کے تعاون سے مون سون شجرکاری مہم کا اغاز کردیاگیا ہے۔ ڈی سی نوید اکبر, اے ڈی سی عامر علی شاہ اور اے اے سی ہیڈکوارٹر اشتیاق نے ہلز پارک میں دیودار کے پودے لگا کر باقاعدہ مہم کا افتتاح کیا اور شہریوں میں پودے بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ اس مہم میں ضلع بھر میں 9 لاکھ پودے لگائیں گے انہوں نے کہا کہ اس مہم میں عوام, تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اور اہلکاروں اس شجرکاری بلین ٹری پلس مہم میں بھر حصہ لیں اور اسے کامیاب بنائیں۔ ڈی سی نو ید اکبر نے کہا کہ جہاں بھی عوام کو پودے لگانے کی ضرورت ہو, تو محکمہ جنگلات کے پاس جا کر ان سے پودے مفت حاصل کرلیں۔ کیونکہ ہمارے پاس اس مہم کیلئے نو لاکھ پودے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ دیر کا حسن بھی ان جنگلات اور درختوں کی وجہ سے ہے تو لہذا عوام اسے کامیاب بنا کر گرین ضلع دیر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپردیر کے مختلف سیاحتی مقامات میں سیاح ان حسین قدرتی نظاروں کو دیکھنے آتے ہیں جس کا اصل روح یہاں کے جنگلات, سرسبز و شاداب پہاڑ ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ محکمہ فارسٹ اور انتظامیہ کے ساتھ عوام بھی ان پودوں اور درختوں کی حفاظت کریں۔