ہنگو (مانند نیوز) حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ضلع ہنگو میں بھی گرین گروتھ سٹریٹجی بلین ٹری سونامی پلس/شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اس حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج ہنگو میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر نے پودا لگا کر گرین گروتھ سٹریٹجی بلین ٹری سونامی پلس/شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہیداللہ، اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر اور کالج ہذا کا سٹاف اور طلباء بھی موجود تھے۔کالج کے پرنسپل، سٹاف اور طلباء نے بھی پودے لگائے۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پودے لگانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سب کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے معاشرے کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ضلع میں جاری شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ہنگو نے رضاکاروں اور کمیونٹی کے دوسرے لوگوں میں پودے بھی کی تقسیم کئے۔