کرک (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اور فنانس کے ہمراہ ٹائپ سی ہسپتال کرک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے علاوہ ایمرجنسی سہولیات، ادویات سٹاک، لیبارٹری و دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مسائل پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان کے جلد ازجلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی میں مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے ہسپتال ہذا میں مہیا کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر مختصر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرک نے واضح کیا کہ عوام الناس کی فلاح و بہبود اور کرک کی تعمیر و ترقی ان کی پہلی ترجیح ہے۔ وہ اور ان کی پوری ٹیم اپنی تمام توانائیاں اور صلاحیتیں اس اہم مقصد کیلئے بروئے کار لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کریں۔