لوئرچترال (مانند نیوز)نوتعینات ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ لوئرچترال لیویز محسن اقبال نے اپنے عہدے کا چارج سنھال کر کام شروع کردیا۔نوتعینات ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال نے باقاعدہ چارج سنبھالنے کیلیے آفس پہنچے تو اے ڈی سی فنانس انوراکبر خان نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز لوئرچترال ڈاکٹرمحمدعاطف جالب، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدرملوکی، ایس ایم چترال لیویز ٹکہ خان اور سٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ چترال لیویز کے چاق و چوبند دستے نے کمانڈنٹ چترال لیویز/ ڈپٹی کمشنرکوگارڈ آف انرپیش کی۔ تعارف کے بعد نو تعینات ڈپٹی کمشنر نے افسران اور سٹاف سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا، تعلیم، روزگار، انفراسٹرکچر خاص کرروڈز(بین الاضلاع اوراندرون ضلع)،سیاحت کا فروغ، شہروں کی صفائی، صحت اور پولیو سے نجات ان کی اولین ترجیحات میں سے ہونگی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے اندرافسران کے دروازے ہر وقت عوام کے لئے کھلے ہونگے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہو گی۔ تاکہ عوام کو محسوس ہو کہ انکے کام ہو رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے چترال کے عوام سے اپیل کی کہ چترال کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ ہم ملکر ضلع چترال کو ایک ماڈل ضلع کا درجہ دے سکیں۔