دیر بالا (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیرعامرعلی شاہ نے بلین ٹری پلس شجر کاری مہم شروع کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تمام محکمہ جات و متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سب ڈویژنل فارسٹ آفیسرز کو مون سون بارشوں سے فائدہ اٹھانے اور عوام کو مہم میں شامل کرنے کے لئے بڑی مقدار میں پودے عوام میں مفت تقسیم کرنے، پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور عوامی آگاہی مہم شروع کرنے سمیت مختلف فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں بلین ٹری پلس شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے باقاعدہ حکمت عملی طے کر لی گئی اور محکمہ فارسٹ کو پودے لگانے کے لئے موزوں اور محفوظ مقامات کی نشاندہی کے احکامات جاری کئے گئے۔