بٹگرام (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت مون سون شجرکاری مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی تیز رفتاری سے رونما ہو رہی ہے۔ جو بلاشبہ خطرناک ہے۔ لہٰذا اس وقت ملک خداداد کو زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی ضرورت ہے اور ہمیں اس کارخیر میں مکمل حصہ لیتے ہوئے اپنا فرض اور کردار جاندار طریقے سے ادا کرنا ہو گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محکمہ جنگلات اور متعلقہ لائنز ڈپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے مون سون میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کرنے اوراس پر عمل درآمد کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو فرائض سونپے۔