پبی (مانند نیوز )روزنامہ آج پشاور کے جنرل رپورٹر سنئیر صحافی ملک حسن زیب قتل کیس کا معمہ حل،کہانی 37 لاکھ روپوں کے پلاٹ کاتنازعہ نکلا۔ملزمان باپ، بیٹا گرفتار،مزید تفتیش جاری ہے ملز مان نے ایک لاکھ روپے اجر تی قا تل کو دیکر ملک حسن زیب کو قتل کیاان خیا لات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد اظہر خان نے کانفرنس روم نیو ڈی پی او کمپلیکس میں ایک پرہجوم پر یس نفرنس کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مورخہ 14.07.2024کو مسمی انورزیب ولد شاہ جھان ساکن اکبرپورہ تحصیل پبی نے پولیس کو ہوں رپورٹ درج کروائی کہ میں معہ برادر حسن زیب موٹر کار نمبر 7869/LORگھر سے دکان جارہے تھے کہ بمقام مین روڈ بلمقابل دعا ہسپتال اکبرپورہ بازار میں موٹر کار سے اتراجبکہ برادر گاڑی میں موجود تھاکہ اسی اثناء2موٹرسائیکل سوار125پر آکر برادرملک حسن زیب پر باارادہ قتل فائرنگ شروع کی جنکی فائرنگ سے برادر لگ کر موقع پر جان بحق ہوا جبکہ میں بال بال بچ گیا۔سردست ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے.رپورٹ پر مقدمہ 308مورخہ 14.7.2024جرم 302/34تھانہ اکبرپورہ درج کیا گیا۔جیسے ہی یہ وقوعہ میرے نوٹس میں آیا میں نے عالمزیب خان ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں جواد خان ایس ڈی پی او پبی سرکل،نیاز محمدایس ایچ او اکبرپورہ،ساجد خان انچارج CFUپر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا.تفتیشی ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔باریک بینی سے تمام شواہد اکٹھے کیے۔ٹیکینکل ٹیم نے اپنی کوششیں شروع کردی۔چونکہ یہ کیس پرنٹ،الیکٹرنک،سوشل میڈیا کی زینت بنا تھا۔یہ کیس پولیس کیلیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا اس کیس کے ہر زاوئیے پر تفتیش کیگی شب وروز محنت سے اس کیس کا مرکزی ملزم جس کی ایماءپر یہ تمام کاروائی کیگی تھی اشفاق ولد حمید گل ساکن کھنڈر اکبرپورہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیاگیا جس نے تمام راز اگلتے ہوئے انکشاف کیا کہ ہمارا مقتول حسن زیب کے ساتھ پلاٹ پر 37لاکھ روپوں کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔مقتول نے بارہا ہماری بے عزتی کی اورعورتوں کو اٹھانے کی دھمکی بھی دی بالآخر میرے بیٹے زوہیب نے دوسرے ساتھی کی مدد سے حسن زیب کو جان سے ماردیا۔انہوں نے کہا اس کیس میں حسن زیب کا سا لہ بلا ل کا نام بھی آیا کہ اجرتی قا تل میں اس نے تعاون کیا ہے ابھی تک ان کو گرفتار نہیں کیا ہے اس کیس میں مزید تفتیش جاری ہے جو سردست میں بیان نہیں کر سکتا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے