وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر وانا میں متحدہ سیاسی امن پاسون نے علاقے میں بدامنی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ریلی اور بعد میں جلسہ کا انعقاد کیا، جسمیں ہزاروں لوگوں نے شرکت کیں، تاہم ریلی اور جلسہ کے دوران وانا بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن رہی، اور بازار کی اندرونی اہم شاہراہ کو پولیس نے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا، تاہم لوگوں کی بڑی تعداد پیدل آکر ریلی اور جلسہ میں شرکت کیں، ریلی اور جلسہ میں جمعیت علمائے اسلام ف، پی ٹی ایم، پاکستان تحریک انصاف، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی، نیشنل عوامی پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی کے علاؤہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کیں، ریلی سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے مقامی رہنماؤں، لقمان خان، اسد بہیر، فرمان اللہ، ملک خیال محمد وزیر، عبدالرحمان گنگا، امان اللہ وزیر، کاشف خان، سابقہ وفاقی منسٹر غالب خان وزیر، مولنا عبداللہ ندیم، سابقہ ایم این اے علی وزیر، ایم این اے زبیر خان اور آیاز وزیر نے خطاب کیا، انہوں نے کہاکہ امن کا قیام ریاست کی زمہ داری ہے، ریاستی ادارے اپنی زمہ داریاں پوری کریں، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بدامنی کے راج سے ثابت ہورہا ہے، کہ ریاستی ادارے یا تو مکمل طور پر اپنی خدمات سر انجام دینے میں یا تو ناکام ہوگئی ہیں، تا ایسے حالات پیدا کرنے والوں کی پشت پناہی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اپنا قبلہ درست کریں، پاکستان کے دستور اور قوانین کے دائرے کے اندر رہ کر اپنی آئینی زمہ داریاں نبھائیں، انہوں نے کہاکہ ہم پر امن لوگ ہیں، ہم تشدد پر یقین نہیں رکھتے، لیکن آج کی عوامی طاقت اور قوت نے ظاہر کردیا کہ ہم یہاں پر امن چاہتے ہیں، اور راستی اداروں سے امن کا مطالبہ کرتے ہیں، انہوں نے ریاست اداروں کو متنبہ کیا،کہ اگر ریاستی اداروں نے امن کے قیام کے حوالے سے اپنی کوتاہیاں دور نہ کیں، تو یہ عوامی سمندر اگلے پڑاؤ کیلئے سوچنے پر مجبور ہوگی۔ آخر میں مولنا نیک محمد نے 14 نکاتی قرارداد پیش کی۔ امن وامان ریاست کی زمہ داری ہے،کسی قسم کی لشکر، کمیٹی یا مصلح تنظیم امن کے نام پر قابل قبول نہیں، جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن عزم استحکام مسترد کرتے ہیں۔ تمام شہداء بشمول مولانا مرزاجان شہید اور مولانا دین سعید شہید کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ سول انتظامیہ کے اختیارات میں مداخلت بند کی جائے اور پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روکا جائے۔ ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر کے عوام اور سول ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ وزیرستان لوئر کا معاشی قتل بند کیا جائے، انگوراڈہ بارڈر کو ہر قسم کی تجارت اور کیلئے فوری طور پر کھول دیا جائے۔ کالے شیشے، منشیات اور ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بلا تفریق پابندی لگائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے