ہنگو(مانند نیوز) افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کی پشت پر قوم کھڑی ہے،افواج پاکستان کی قربانیوں کا کوئی نعمل البدل نہیں،قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر قربانی کے لیے تیار ہے،افواج کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گئے ان خیالات کا اظہار سئنیر صحافیوں طارق محمود مغل،اسرار احمد اورکزئی،امن کمیٹی ممبر ٹکا خان اور مولانا عبد الجلیل نے سول سوسائٹی کے زیر اہتمام افواج پاکستان اور ریاستی اداروں سے اظہار یک جہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت۔اڈہ مسجد سے نکلنے والی ریلی مین چوک پہنچ کر جلسے تبدیل ہو گئی،ریلی کے شرکا نے پاکستان،افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سئنیر صحافیوں طارق محمود مغل،اسرار احمد اورکزئی،امن کمیٹی ممبر ٹکا خان اور دیگر نے پاکستانی افواج اور ریاستی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور افواج اور قوم کے درمیاں تفریق کے خواہش مندوں کو منہ کی کھانی پڑے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدیں افواج کی وجہ سے محفوظ ہیں اور ہم ہر قدم پر افواج کی ستائش کرتے رہیں گئے۔علاوہ ازیں قبائلی ضلع اورکزئی کے ہیڈ کوارٹر کلایہ میں بھی افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی جس کے شرکا نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر قربانی کے عزم کی تجدید کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے