اسلام آباد(مانند نیوز)امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور وفاق کو کہتا ہوں رکاوٹیں ڈال کر اپنے لیے حالات خراب کر رہے ہیں، دھرنے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ شدید گرمی اور بارش میں بھی لوگ مری روڈ پر دھرنے میں موجود ہیں، آج خواتین کا جلسہ عام ہوگا، لاہور میں ناکہ بندی کر کے دھرنے میں شرکت کے لیے آنے والی خواتین کو روکا گیا ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے لوگوں نے اس دھرنے سے اپنی امیدیں وابستہ کر لی ہیں، لوگ مایوس ہو رہے ہیں، بات اب خود کشیوں تک پہنچ گئی ہے، ہم نے بڑی ہمت اور تدبر سے پُرامن مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ دو دو مزدوریاں کر رہے ہیں پھر بھی اخراجات پورے نہیں ہوتے۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑے ہونے لگے ہیں، جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آواز سامنے نہیں آ رہی، ہم نے دھرنے کا اعلان کیا تو راستے بند کر دیے گئے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے نیوز کانفرنس کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور میں گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے